بات کی گرفت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی بات پر اعتراض یا نکتہ چینی۔  تجھ سے کہتا ہوں کئ بات کی ہے اس میں گرفت حل کے غیروں سے نہ تو عاشق ہمراز کو چھوڑ      ( ١٨٩٢ء، شعور (نور اللغات، ٥٠٩:١) )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم بات اور کلمہ اضافت 'کی' اور فارسی زبان سے ماخوذ حاصل مصدر 'گرفت' سے مل کر مرکب بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔

جنس: مؤنث